کینسر دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا ایسا مرض ہے جو ہر سال لاکھوں اموات کا باعث بنتا ہے۔
اب ماہرین نے جوان افراد میں کینسر کے بہت تیزی سے پھیلنے کی بڑی وجہ دریافت کی ہے اور وہ ہے موٹاپا۔
یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
سوئیڈن کی Lund یونیورسٹی ی تحقیق میں 6 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن کے وزن کو 4 دہائیوں تک مسلسل چیک کیا گیا تھا۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 30 سال کی عمر سے قبل جسمانی وزن میں اضافے سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 5 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔
اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں جسمانی وزن اور کینسر کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا ہے۔
مگر اس نئی تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ کس عمر میں جسمانی وزن میں اضافہ کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
تحقیق میں شامل افراد کے جسمانی وزن کا جائزہ 17 سے 60 سال کی عمر تک لیا گیا۔
محققین نے بتایا کہ اگر جسمانی وزن میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے تو کینسر کا خطرہ بھی نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے مگر معتدل وزن میں بھی یہ موذی مرض آسانی سے آپ کو شکار بنا سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق جن مردوں کا جسمانی وزن 30 سال کی عمر سے قبل بڑھتا ہے ان میں جگر کے کینسر کا خطرہ 5 گنا، آنتوں اور گردوں کے کیسنر کا خطرہ دوگنا جبکہ colon کینسر کا خطرہ 58 فیصد تک بڑھ جاتا ہے

Leave a Reply