Daily Shujaat Quetta
June 24, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟

ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی پہلیوں کا جواب دینا پسند ہے، خاص طور پر ریاضی کے معمے حل کرنا؟

اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال ذہنی آزمائش کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

درحقیقت متعدد افراد کے ذہن تو اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں۔

اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں آخر میں کونسا نمبر آئے گا؟

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سب سے اوپر 10 + 5 = 35 لکھا ہے جبکہ اس کے نیچے 20 + 4 = 36 اور پھر 30 + 3 = 39 موجود ہے۔

آخری لائن میں 40 + 2 = ؟ سوالیہ نشان دیا گیا ہے یعنی آپ کو بتانا ہے کہ وہاں کونسا نمبر آئے گا۔

اگر ریاضی کے اصولوں کا خیال رکھا جائے تو پہلی نظر میں یہ سوال درست نظر نہیں آتا، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ کوئی معمول کا حساب کا مسئلہ نہیں۔

اسے درحقیقت آپ کو مختلف انداز سے سوچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

آپ کو گمشدہ نمبر کا اندازہ لگانے کے لیے یہ تعین کرنا ہوگا کہ نمبروں کا پیٹرن کس طرح ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔

کیا اب بھی آپ سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں؟

اگر ہاں تو چلیں ہم ہی جواب دے دیتے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ آپ نے سوچا نہ ہو مگر جواب نمبروں کو جمع کرنے اور ان کو استعمال کرنے میں چھپا ہے۔

یعنی آپ کو ہر لائن کے آخری نمبر کو اسی نمبر سے ضرب دینا ہے جیسے 10 + 5 میں 5 کو 5 سے ضرب دینے پر 25 آئے گا جس میں 10 کو جمع کرنے سے آخر میں 35 آتا ہے۔

ایسا ہی دوسری لائن میں 4 کو 4 سے ضرب دینے پر 16 اور پھر 20 جمع کرنے سے 36 آئے گا۔

3 کو 3 سے ضرب دینے پر 9 اور پھر 30 جمع کرنے سے 39 آئے گا۔

تو آخری لائن میں 2 کو 2 سے ضرب دینے پر 4 آئے گا جس میں 40 کو جمع کیا جائے گا تو سوالیہ نشان کی جگہ 44 آئے گا۔

تو اس سوال کا جواب 44 ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *