Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

جی میل میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

گوگل نے اپنی مقبول ای میل سروس جی میل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر کمپنی کی جانب سے جی میل کے لیے اے آئی ان باکس فیچر کا اعلان کیا گیا۔

یعنی اب آپ ٹائپنگ کی بجائے بول کر بھی جی میل کو استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ جیمنائی پر مبنی اس فیچر کو جی میل لائیو کا نام دیا گیا ہے اور اس سے آپ ان باکس میں موجود سیکڑوں ای میلز میں دفن تفصیلات کو بہت تیزی سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ کو کسی پرواز کی تفصیلات کو دیکھنا ہے، ڈاکٹر سے اپائنمنٹ کا وقت یا کوئی بھی تفصیل دیکھنا چاہتے ہیں، تو ایسا چند منٹوں میں ممکن ہو جائے گا۔

ابھی اس کے لیے آپ کو سرچ باکس میں جاکر کی ورڈز کو ٹائپ کرنا ہوتا ہے یا ای میل ایڈریس یا ڈومین کو لکھنا ہوتا ہے تاکہ مطلوبہ تفصیلات کو سرچ کرسکیں۔

کمپنی کے مطابق جی میل لائیو کی جانب سے آپ کے آڈیو سوالات کا جواب دیا جائے گا اور فالو اپ سوالات بھی پوچھے جاسکیں گے۔

یہ ایسا فیچر ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا کیونکہ لگ بھگ ہر فرد کو ہی کبھی نہ کبھی جی میل میں اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے جب وہ کچھ تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ناکام رہتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی گوگل کیپ نامی ٹو ڈو لسٹ کے لیے بھی متعارف کرائی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *