Daily Shujaat Quetta
June 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

پاکستان کی مخلصانہ کاوشیں خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموارکرسکتی ہیں: ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدّم کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور فوج کی مخلصانہ کاوشیں خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں سفیر رضا امیری مقدّم نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران سے پاکستان واپسی پر انہیں فون کیا اور ایران کے ساتھ مذاکرات کی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔

رضا امیری مقدّم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ثالثی کی کوششیں قابلِ قدر ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خلوص کے ساتھ سفارتی کردار ادا کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکومت اور فوج کی مخلصانہ کاوشیں خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموارکرسکتی ہیں جبکہ ایرانی مسلح افواج کی ثابت قدمی اور جراتمندانہ مزاحمت نے مذاکراتی عمل کو تقویت دی۔

 رضا امیری مقدّم نے مزید کہا کہ بہادر ایرانی قوم کی مزاحمت نے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کی ثالثی کی پہل اور مخلصانہ کوششیں بھی اس پیشرفت کا اہم سبب ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *