Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

فیلڈ مارشل نے ایران امریکا رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعظم

بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی اور  امریکی قیادت کے درمیان رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، ایران امریکا مذاکرات کے معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

 وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں عظیم عوامی ہال میں پُروقاراستقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستانی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا،  وزیراعظم شہبازشریف کو چین کی مسلح افواج کے چاق چوبند دستوں کی طرف سے گارڈ آف آنرپیش کیاگیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا عظیم دوست ملک چین کا دورہ کرنا میرے لیے ہمیشہ بے حد خوشی کا باعث ہوتاہے، جب بھی چین آتے ہیں ہمیں نئی تعمیرات اور عظیم ترقی دیکھنے کو ملتی ہے

وزیراعظم شہباز شریف  نے کہ ہم اس وقت تاریخ کے ایک نہایت اہم موڑ پر کھڑے ہیں، پاکستان اور چین اپنی شاندار دوستی اور سفارتی تعلقات کا 75واں سال منا رہے ہیں، پاکستان چین دوستی کی بنیاد ہمارے بانی رہنماؤں نے رکھی تھی، ہمارے بانیان نے دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوط بنیاد اور مستحکم عمارت قائم کی، اب ہم اس ورثے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ  آج دنیا ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے، خلیجی خطے میں بحران موجود ہے، پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں مخلصانہ کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرابھی تہران سے واپس آئے ہیں، فیلڈ مارشل اس اہم دورے کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے، فیلڈ مارشل رات بھر سفر میں رہے اور اس ملاقات میں شامل ہوئے ،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی اور امریکی قیادت کے درمیان رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، فریقین کے درمیان معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  امن کے قیام اور جنگ بندی کیلئے پاکستان کی بھرپورکوششوں کی حمایت پر صدرشی جن پنگ اور چینی قیادت کا مشکور ہوں،ہم صدر شی جن پنگ کے  4 نکاتی ایجنڈے کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *