Daily Shujaat Quetta
June 23, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟

وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش زبانی جمع خرچ نہیں ہونی چاہیے، انکو خود چل کرآنا چاہیے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیدیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ مذاکرات کی پیشکش زبانی جمع خرچ نہیں ہونی چاہیے، وزیر اعظم کو خود چل کر آنا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ابھی تک وزیراعظم نے  ہمارے اپوزیشن لیڈر  سے نیک نیتی سے ہاتھ آگے نہیں بڑھایا۔

یرسٹر گوہر نے سوال کیا آپ وزیراعظم ہیں، ہماری عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں کراسکتے؟

بیرسٹر گوہر بولے یہ عجیب بات ہے ہر مرتبہ کہا جاتا ہے پوچھ کر بتائیں گے،کے پی میں بجٹ پاس کرنے کیلئے عمران خان سےملاقات ضروری ہے۔

بیرسٹر گوہر نے تجویز دی کہ ایران امریکا معاہدے کی طرح ہمیں پاکستان میں جمہوریت، آئین، معیشت کی بحالی، عوام کے حقوق کےلیے بھی معاہدہ کرنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خوشی ہے پاکستان نے ایران امریکاکے درمیان ثالثی میں اچھا کردار اداکیا، جس نے بھی ایران امریکا امن معاہدے میں کردار ادا کیا ہم سب کوسراہتے ہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سے خطاب میں پی ٹی آئی کے جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کہتے تھے ہم بھگت رہے ہیں، تم بھگتو گے،کاش سعد رفیق کی بات ہمیں سمجھ آجاتی، ہم بھگت رہے ہیں لیکن آپ بھی بھگتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے آئین ،قانون، اداروں کو بے توقیر کیا، امیر مقام دو ما ہ گلگت بلتستان میں رہے لیکن مجھے 20منٹ میں نکالا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *