Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بھارت میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ کو لیک ہونے سے روکنے کیلئے ٹیلیگرام پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی

عام طور متعدد ممالک میں امتحانات سے قبل پرچے انٹرنیٹ یا آن لائن لیک ہو جاتے ہیں۔

مگر بھارت میں تو اس کو جواز بنا کر میسجنگ ایپ ٹیلیگرام پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جی ہاں واقعی بھارت میں میڈیکل کے شعبے میں سالانہ داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر یہ پابندی عائد کی گئی۔

فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے ٹیلیگرام پر 22 جون تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس پابندی کا مقصد 21 جون کے موقع پر شیڈول ٹیسٹ کی ساکھ کو بحال کرنا قرار دیا گیا ہے۔

بھارت ٹیلیگرام کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں لگ بھگ 8 کروڑ 40 لاکھ افراد اس میسجنگ ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔

3 مئی کو این ای ای ٹی میڈیکل اسکول انٹرنس ٹیسٹ میں 22 لاکھ 80 ہزار طالبعلموں نے شرکت کی تھی۔

اس موقع پر بھارتی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے آن اسکرین مارکنگ سسٹم کو متعارف کرایا گیا تھا تاکہ لاکھوں طالبعلموں کے پرچوں کی درست جانچ پڑتال کی جاسکے۔

مگر یہ نیا سسٹم متنازع ثابت ہوا اور ابتدائی ٹیسٹ کے بعد طالبعلموں نے اپنے نتائج میں خامیوں کو دریافت کیا۔

اسی وجہ سے 12 مئی بھارتی حکومت کی جانب سے نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحقیقات کی گئی اور دریافت ہوا کہ ٹیسٹ سے قبل ہی پرچے کا زیادہ تر حصہ ٹیلیگرام پر لیک ہوگیا تھا۔

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی تحقیقات کے مطابق ٹیلیگرام چینلز میں پیسوں کے عوض امتحانی پرچے تک رسائی فراہم کی جاتی ہے۔

مگر انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن کے مطابق ٹیلیگرام پر پابندی امتحانی فراڈ کی روک تھام کے حوالے سے نامناسب ہے، درحقیقت حکومت نے پرچے لیک کرنے والے افراد کی بجائے ایپ کے کروڑوں صارفین کو سزا دی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *