Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

مہاجرین کی نشستیں بندوق کے زور پر ختم نہیں ہو سکتیں، بلاول بھٹوکا ایکشن کمیٹی سے معاملہ سیاسی انداز میں حل کرنے پر زور

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیاکہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی  غیر مشروط طور  پر سرنڈر کرتی ہے، احتجاج ختم کرتی ہے  تو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جاسکتا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ  آزاد کشمیر میں مسائل پیدا کیے جارہے ہیں ، اشیاء خورونوش کی قلت ہورہی ہے، جو کشمیری احتجاج کررہے ہیں اس صورتحال میں جو کچھ ہورہاہے وہ پاکستان کی ساکھ اورکشمیرکازکو بھی نقصان پہنچارہاہے۔

بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا قانون ہاتھ میں لینے والوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے، پولیس ایکشن لے، ساتھ ہی پیغام دیا اس سے پہلےکہ ہمیں زبردستی کرنا پڑے قانون توڑنے والوں سے مظاہرین خود کو الگ کریں، احتجاج کرنے والے اپنی صفوں سے انتہا پسندوں کو الگ کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نےکہا مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ زیادہ متنازع ہو گیا ہے، یہ ایسا معاملہ نہیں جو حل نہ ہو سکے،  مہاجرین کی نشستیں بندوق کے زور پر ختم نہیں ہو سکتیں، ہمارا اصولی موقف ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری ہی کریں گے، مہاجرین کی نشتستوں کا معاملہ دھمکیوں اور دھرنےکے بجائے بات چیت اور قانون سازی سے حل ہوگا۔ اس معاملے پر جتنا ایکشن کمیٹی کا حق ہے اتنا ہی مسلم کانفرنس اور دوسری جماعتوں کا حق ہے۔

بلاول بھٹو بولے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ اسی فیصد مکمل تھا، ہم مذاکرات سے انکاری نہیں ہیں، پُرامن طریقے سے سیاسی انداز میں مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے، تمام مسائل کا حل پاکستان کے دائرے میں رکھیں۔

بلاول بھٹو نے کہا مہاجرین کو ووٹ کا حق بھی دیا جانا چاہیے، اس پر کوئی رکاوٹ نہیں، اس طریقے سے دھمکیاں دے کر معاملہ مزید خراب کیا جا رہا ہے، میں زور دیتا ہوں کہ ایکشن کمیٹی سیاسی انداز میں معاملہ حل کرنے کی طرف جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا آزاد کشمیر کو آزاد دیکھنا چاہتا ہوں میں اسے مقبوضہ کشمیر  بنتا نہیں دیکھنا چاہتا، اس معاملےکو ایک مرتبہ مکمل حل کرلینا چاہیے، بار بار وہاں کے عوام کو یرغمال نہیں بننے دینا چاہیے، مخصوص سیٹوں کی طرح مہاجرین کی سیٹوں کے معاملے پر نتائج کے تناسب سے نمائندگی دی جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا  آزاد کشمیر کے چیلنجوں کا بھی مقابلہ کرنا ہے، اگر کوئی قانون ہاتھ میں لے، ریاست کو نشانہ بنائے تو ایکشن ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *