Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

گلستان میں مقامی سطح پر تعلیم کے فروغ میں کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ قدر ہے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کو یہاں گلستان کے ممتاز قبائلی و سماجی رہنماءسردار احمد خان غیبزئی کی قیادت میں ایک اہم وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلستان میں تعلیمی و سماجی ترقی کے جاری اقدامات، حکومت اور مقامی کمیونٹی کے درمیان اشتراک کار اور مستقبل کے ترقیاتی امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفد نے علاقے میں تعلیم کے فروغ اور سماجی بہتری کے لیے مقامی سطح پر کیے جانے والے غیر سرکاری اقدامات سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گلستان میں کمیونٹی کی شراکت داری کے ذریعے تعلیمی و سماجی شعبوں میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیم اور سماجی ترقی کے شعبوں میں نجی و کمیونٹی اقدامات نہ صرف قابلِ تحسین ہیں بلکہ یہ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر پائیدار ترقی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے تمام مثبت اقدامات کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ گلستان میں مقامی سطح پر تعلیم کے فروغ میں کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ قدر ہے اور حکومت بلوچستان اس ماڈل کو دیگر علاقوں تک بھی وسعت دینے کی خواہاں ہے تاکہ تعلیمی مواقع ہر شہری تک پہنچ سکیں وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان تعلیمی اداروں کی بہتری، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیارِ تعلیم کی بلندی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی و سماجی خدمات میں عوامی شراکت سے نہ صرف ترقیاتی عمل مزید مو¿ثر ہوگا بلکہ یہ اقدام ایک مضبوط، خود کفیل اور باشعور معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ ملاقات میں صوبائی وزرائ اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *