Daily Shujaat Quetta
June 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
قبل از وقت بال سفید ہونے کا باعث بننے والی 4 وجوہاتبچپن میں فروٹ جوسز اور میٹھے مشروبات کا استعمال جوانی میں ہائی بلڈ پریشر کا شکار بناسکتا ہے، تحقیقایران، پاکستان کی مختلف بندرگاہوں میں پھنسے 13 سے 18 ہزار کنٹینرز کا منتظرخاران اور مستونگ میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاکپاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز ہونے کا امکانآزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلانسفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، بلاول بھٹوکرپشن کے بغیر سندھ میں کوئی کام نہیں ہوتا، سرکاری افسران کمیشن کو حق سمجھتے ہیں: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلیکراچی میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونیوالے رینجرز کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئیوینزویلا میں زلزلے کے بعد توانائی کی لہریں بلوچستان اور کے پی میں بھی زلزلےکا باعث بن رہی ہیں: چیف میٹرولوجسٹقبل از وقت بال سفید ہونے کا باعث بننے والی 4 وجوہاتبچپن میں فروٹ جوسز اور میٹھے مشروبات کا استعمال جوانی میں ہائی بلڈ پریشر کا شکار بناسکتا ہے، تحقیقایران، پاکستان کی مختلف بندرگاہوں میں پھنسے 13 سے 18 ہزار کنٹینرز کا منتظرخاران اور مستونگ میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاکپاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز ہونے کا امکانآزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلانسفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، بلاول بھٹوکرپشن کے بغیر سندھ میں کوئی کام نہیں ہوتا، سرکاری افسران کمیشن کو حق سمجھتے ہیں: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلیکراچی میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونیوالے رینجرز کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئیوینزویلا میں زلزلے کے بعد توانائی کی لہریں بلوچستان اور کے پی میں بھی زلزلےکا باعث بن رہی ہیں: چیف میٹرولوجسٹ

عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائےگی ،ارشد حسین

صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوامی دوست وژن کے عین مطابق، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر سننے اور ان کے بروقت و مو¿ثر حل کو یقینی بنانے کے مقصد سے ضلع ہرنائی کے دور افتادہ علاقے سپین تنگی میں ایک گرینڈ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کی سربراہی میں منعقدہ اس کھلی کچہری میں ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام اہم سرکاری محکموں کے سربراہان نے تفصیلی شرکت کی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جا سکے۔اس اہم اور بڑے عوامی اجتماع میں سیکیورٹی اور انتظامی محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاءمیں ونگ کمانڈر 155 ونگ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ہرنائی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او)، اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) سمیت مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی افسران شامل تھے۔ اس موقع پر علاقے کے معزز قبائلی عمائدین، معروف سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سپین تنگی و گردونواح کے شہریوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھے کھلی کچہری کے دوران شہریوں اور عمائدین نے علاقے کو درپیش مختلف نوعیت کے بنیادی مسائل سے حکام کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ عوام کی جانب سے تعلیم، صحت کی سہولیات کی کمی، اسکولوں و ہسپتالوں کی حالتِ زار، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کا مسئلہ، لنک روڈز اور اہم سڑکوں کی خستہ حالی، امن و امان کی صورتحال، اور موبائل و انٹرنیٹ سمیت دیگر مواصلاتی سہولیات کی عدم موجودگی سے متعلق شکایات اور تعمیری تجاویز پیش کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی نے کھلی کچہری میں موجود ایک ایک شہری کی شکایت کو نہایت توجہ اور بغور سنا۔ انہوں نے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *