Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کرپشن کے بغیر سندھ میں کوئی کام نہیں ہوتا، سرکاری افسران کمیشن کو حق سمجھتے ہیں: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی کے بجٹ  اجلاس  میں  اپوزیشن لیڈر  علی خورشیدی  نے حکومت  پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ کرپشن کے بغیر سندھ میں کوئی کام نہیں ہوتا، سرکاری  افسران کمیشن لیتے ہیں اور کمیشن کو  اپنا حق سمجھتے ہیں۔

  اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ  حکومتی اراکین جسےکامیاب بجٹ سمجھتے ہیں، ایسا لگا کہ یہ بجٹ سندھ کے عوام کو خسارے میں ڈال رہا ہے۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ  ہم سےکہا جاتا ہےکہ  وفاق میں حکومتی عہدوں سے استعفیٰ دیں، اگر پیپلز پارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی اسپیکر کو قومی اسمبلی سے استعفے دلوائے تو ایم کیو ایم کے وفاقی وزراء بھی استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پی پی کی حکومت میں سے الیکٹیبلز  نکال دیں تو حکومت گر جائے گی، یہ مت کہا کریں کہ کارکردگی پر عوام ووٹ دیتی ہے، سعید غنی کہتے ہيں کہ لاہور میں ایم کیو ایم نہیں تھی اسی لیے امن تھا، ہم کہتے ہيں لاہور میں پیپلز پارٹی نہيں اس لیے امن ہے، کچے میں کونسی ایم کیو ایم تھی۔

انہوں نے چھوٹےگریڈ کے ملازمین کی تنخواہ میں کم سےکم 20 فیصد اضافے اور  پولیس کے سپاہی کی تنخواہ  پنجاب پولیس کے برابرکرنےکا مطالبہ کیا اورکہا کہ مختلف محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کا مسئلہ حل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبےکے عوام جاننا چاہتےہیں کہ سانحہ گل پلازا کیسے ہوا؟ سانحہ گل پلازا کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *