جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر، سینیٹر مولانا عبدالواسع نے جمعیت علماءاسلام بلوچستان کی صوبائی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم ہنگامی اجلاس آج 4 جولائی (ہفتہ) شام 4 بجے صوبائی سیکرٹریٹ، جناح ٹاو¿ن، کوئٹہ میں طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے تناظر میں قائدِ جمعیت کی ہدایات کے مطابق مشاورت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال، تنظیمی معاملات اور دیگر اہم قومی و صوبائی امور پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔تمام صوبائی مجلسِ عاملہ کے اراکین کو بروقت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply