وزیر اعلیٰ ِ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق گڈانی میں شرمپ ہیچری منصوبے کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے آغاز کے لیے اہم شراکت داروں کا ایک آن لائن رابطہ اجلاس بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑکی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ فشریزکے ڈاکٹر علاو¿الدین، الکرم گروپ کے اسد فواد، منصوبے کے آرکیٹیکچرل ماہرین اور بی بی او آئی ٹی کے واجدحبیب نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکائ نے منصوبے کے ابتدائی روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا اور بروقت پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے متعدد فوری اقدامات پر اتفاق کیا۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ گڈانی میں جدید شرمپ ہیچری کا قیام حکومتِ بلوچستان کی جانب سے پائیدار آبی زراعت (Aquaculture) کے فروغ اور معیاری ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے بھر میں تجارتی بنیادوں پر شرمپ فارمنگ کے لیے اعلیٰ معیار کے شرمپ سیڈ کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے گا، درآمدی سیڈ پر انحصار کم کرے گا اور ساحلی آبادیوں کے لیے روزگار اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سرمایہ کاری کے فروغ، معیشت کے تنوع اور زیادہ ترقی کی صلاحیت رکھنے والے شعبوں میں ویلیو ایڈیشن کو مسلسل ترجیح دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق فشریز اور آبی زراعت کا شعبہ روزگار، برآمدات اور پائیدار معاشی ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے، اسی لیے حکومت نے اسے اپنی ترجیحی شعبوں میں شامل کیا ہے۔اجلاس کے شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور قریبی رابطے کے ساتھ مقررہ مدت میں منصوبہ بندی کا مرحلہ مکمل کریں گے اور منصوبے کو تیزی سے عملی شکل دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply