Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

برطانیہ اور ترکیے کے درمیان نئے سکیورٹی و دفاعی شراکت داری معاہدے پر دستخط

برطانیہ اور ترکیے  نے نیٹو سربراہی اجلاس میں نئے سکیورٹی و دفاعی شراکت داری معاہدے پر دستخط کردیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور ترکیے نے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک نئے سکیورٹی اور دفاعی شراکت داری معاہدے پر دستخط کیے ہیں جسے دونوں ممالک کے مضبوط اسٹریٹجک تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیےکے مطابق یہ شراکت داری یورو اٹلانٹک خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دونوں یورپی نیٹو اتحادیوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

معاہدےکے تحت برطانیہ اور ترکیے سکیورٹی اور دفاعی پالیسی کے سیاسی و عسکری پہلوؤں پر نئے مشاورتی نظام قائم کریں گے، تعاون کے اہم شعبوں میں دفاعی حکمت عملی، عسکری تعاون، دفاعی صنعت اور ٹیکنالوجی، سائبر سکیورٹی، ہائبرڈ خطرات سے نمٹناشامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ برطانیہ اور ترکیے یورو اٹلانٹک سکیورٹی میں منفرد اور ناگزیر کردار ادا کر رہے ہیں، دونوں ممالک نے نیٹو کے اندر مشترکہ ذمہ داریوں کو مزید مؤثر انداز میں نبھانے، دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے اور اتحاد کو درکار دفاعی صلاحیتوں کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *