Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ملک میں چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص اور علاج کا نظام ناکام ہوچکا: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک میں چھاتی کے سرطان کے علاج میں تاخیر پر عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی ایم اے کا کہنا ہے چھاتی کے سرطان کے علاج میں 111 روز کی تاخیر سے کینسر پھیلنے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، کینسر کی تشخیص کے بعد علاج شروع ہونے میں تقریباً چار ماہ لگ جاتے ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص اور علاج کا نظام ناکام ہو چکا ہے، ترقی یافتہ ممالک میں اس قسم کے کینسر سے بچاؤ کی شرح 85 فیصد سے زائد ہے جبکہ ہمارے ہاں یہ شرح 30 فیصد سے بھی کم ہے۔

پی ایم اے کا کہنا ہے بنیادی مراکزِ صحت میں چھاتی کے سرطان کی اسکریننگ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، کم آگاہی اور سماجی رکاوٹوں کے باعث مریضہ دیر سے اسپتال پہنچتی ہے جبکہ مہنگا علاج اور غربت بھی بروقت طبی سہولتوں تک رسائی میں بڑی رکاوٹ ہیں، موجودہ 111 روزہ تاخیر ہزاروں خواتین کے لیے سزائے موت کے مترادف ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں کینسر کی ادویات اور ریڈیو تھراپی مشینوں کی شدید قلت ہے، تحصیل اور ضلعی اسپتالوں میں بریسٹ کینسرکی مفت اسکریننگ مراکز بنائے جائیں، سرکاری اسپتالوں میں ریڈیو تھراپی مشینیں اور کیموتھراپی ادویات فوری دی جائیں، حکومت چھاتی کے سرطان کی اسکریننگ اور علاج کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنائے، کینسر سے متعلق آگاہی مہم فوری شروع کی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *