Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بلوچستان میں نئے اضلاع اور ڈویژنز کا قیام انتظامی اصلاحات کو معاشی ترقی سے جوڑنا ہوگا

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے بلوچستان میں نئے اضلاع اور ڈویژنز کے قیام کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام صرف انتظامی تبدیلی نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کو ریاستی سہولیات، ترقیاتی مواقع اور مو¿ثر طرزِ حکمرانی کے قریب لانے کی ایک اہم قومی ضرورت ہے گر اس فیصلے پر سنجیدگی، شفافیت اور مو¿ثر منصوبہ بندی کے ساتھ عملدرآمد کیا گیا تو یہ بلوچستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کے کل رقبے کا تقریباً 44 فیصد حصہ رکھتا ہے، لیکن وسیع جغرافیہ، دشوار گزار پہاڑی علاقے، منتشر آبادی اور محدود انتظامی ڈھانچے کے باعث لاکھوں شہری بنیادی سرکاری خدمات سے مکمل طور پر مستفید نہیں ہو پاتے آج بھی متعدد علاقوں کے شہریوں کو معمولی انتظامی، عدالتی یا ریونیو امور کے لیے سینکڑوں کلومیٹر سفر کرنا پڑتا ہے، جس سے وقت، وسائل اور عوامی اعتماد تینوں متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے اضلاع اور ڈویژنز کے قیام سے تعلیم، صحت، پولیس، عدلیہ، ریونیو، زراعت، سوشل ویلفیئر اور دیگر سرکاری اداروں کی خدمات عوام کے قریب آئیں گی۔ انتظامی رسائی بہتر ہونے سے عوامی شکایات کے ازالے میں تیزی آئے گی، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی مو¿ثر ہوگی، امن و امان کے انتظام میں بہتری آئے گی اور ریاستی اداروں پر عوام کا اعتماد بھی مضبوط ہوگا۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ انتظامی اصلاحات کو صرف نئے دفاتر اور عمارتوں تک محدود نہیں رکھا جانا چاہیے بلکہ انہیں معاشی سرگرمیوں سے بھی جوڑا جانا ضروری ہے ہر نئے ضلع کو مقامی وسائل، معدنیات، زراعت، لائیو اسٹاک، ماہی گیری، سیاحت اور چھوٹی صنعتوں کی بنیاد پر ایک معاشی مرکز کے طور پر ترقی دی جائے تاکہ مقامی معیشت مضبوط ہو اور لوگوں کو اپنے علاقوں میں روزگار کے مواقع میسر آئیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *