لاہور : گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل کریں گے۔ ٹیم میں پرویز حسین، شایان جہانگیر، ڈیلانو پوٹگیر اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسامہ میر، شامل حسین ، محمد نعیم ، عمران رندھاوا ،مہران ممتاز ، فرحان یوسف ، شہاب خان ، محمد باسط اور علی شبیر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ کے لیے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اسکواڈ اور ہیڈ کوچ کی تقرری کا اعلان کیا۔

Leave a Reply