Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کشمیر کا فیصلہ کشمیری ہی کریں گے لیکن بندوق اور دھرنے کے زور پر کوئی آئینی تبدیلی نہیں کی جا سکتی: بلاول بھٹو

مظفر آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری ہی کریں گے لیکن بندوق اور دھرنے کے زور پر کوئی آئینی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ 

مظفر آباد میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آزاد کمشیر کے خراب حالات سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا، موجودہ حالات میں معاملہ فہمی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کمشیر کا بحران وفاقی وزراء کے بیانات کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، اب وفاقی حکومت کو ہی موجودہ بحران ختم کرنا ہے، کشمیریوں کے خلاف کوئی غلط زبان استعمال کرتا ہے تو ہمارا دل ٹوٹ جاتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے کسی شخص کو یہ کہنے کی اجازت نہیں کہ وہ فیصلہ کرے کے کون کشمیری ہے اور کون نہیں، موجودہ حالات کا مقابلہ طاقت کے استعمال سے نہیں ہو سکتا، کشمیریوں کا پسینہ گرے گا تو ہمارا خون گرے گا۔

بلاول بھٹو نے مظاہرین سے احتجاج اور دھرنے ختم کرنے کی درخواست کرتےہوئے کہا کہ  پُرامن احتجاج سب کا حق ہےلیکن پُرتشدد احتجاج اور مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں،کبھی نہیں چاہیں گے کہ کشمیر میں دہشتگردی کی سیاست پروان چڑھے، بانی ایم کیو ایم نے کراچی میں جیسی سیاست کی میں کبھی نہیں چاہوں گاکشمیر میں ایساہو۔ 

ہماری خواہش ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل نکالاجائے، پاکستان کے سیاست دانوں، کشمیرکے سیاست دانوں اور احتجاج کرنے والوں کو سوچنا چاہیے،کشمیریوں کا مسئلہ صرف آزاد کشمیرمیں حل کرنے کے حق میں ہوں تاہم دھرنے اور بندوق کے زور پر آئین میں ترمیم نہیں ہوسکتی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، ان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی، کوئی بھی کبھی بھی ریاست کو سرنگوں نہیں کرسکتا، امن قائم کرنے میں فیلڈ مارشل کا کردار سب کے سامنے ہے۔ 

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *