Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

جب بھی ایران کسی امریکی فوجی کو قتل کرےگا، اسےکئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی: ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ  جب بھی ایران کسی امریکی فوجی کو قتل کرےگا تو اسے اس کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈینیئل کین  اور امریکی فوج کو اس بارے میں واضح ہدایات دے دی ہیں۔

خیال رہےکہ  امریکی محکمہ جنگ پینٹاگان نے تصدیق کی ہےکہ پچھلے ہفتے شمالی عراق اور اردن پر ایرانی حملوں میں تین امریکی فوجی مارےگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج  اردن کے حملے کے بعد ملنے والے کچھ ناقابل شناخت جسمانی اعضا کا جائزہ لے رہی ہے، یہ اس بات کا اشارہ ہےکہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایک اور بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کے حوالے سے  ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بنیامین نیتن یاہو کو امریکا آمد پر کسی بھی صورت میں گرفتار نہیں ہونے دیں گے۔ نیتن یاہو  ایران کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، جس نے حالیہ عرصے میں 52 ہزار بے گناہ مظاہرین کو قتل کیا اور گزشتہ 47 برسوں سے امریکی فوجیوں اور دیگر افراد کو قتل کرتا آرہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گرفتار تو ان لوگوں کو ہونا چاہیے جنہوں نے ایران کو موت اور تباہی کے اس بے مثال بھنور میں دھکیلا، اس مسئلے سےکئی سال پہلے ہی نمٹ لینا چاہیے تھا، لیکن سابق امریکی صدور ایسا نہیں کرسکے۔

واضح رہےکہ امریکی صدرٹرمپ کا یہ بیان نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ظہران  ممدانی نے کہا تھا نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کے قانونی امکانات کا جائزہ  لے رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *