نیویارک: نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں 19 جولائی کو فیفا ورلڈکپ 2026 کی چیمپئن بننے والی اسپینش فٹ بال ٹیم اب عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
فیفا ورلڈکپ 2026 میں ناقابل شکست اسپین نے سب سے زیادہ 121.17 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ دوسرے سے پہلے نمبر پر چھلانگ لگائی ہے، فیفا ورلڈکپ 2022 کی چیمپئن اور 2026 کی فائنلسٹ ارجنٹائن اب دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔
فرانس کا تیسرا اور انگلینڈ کا چوتھا نمبر ہے جب کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں ناروے کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونےوالی برازیل کی ٹیم ایک درجے ترقی پاکر اب 5 ویں نمبر پر آگئی ہے۔

Leave a Reply