Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بھارت نے پہلی ڈینگی ویکسین کی منظوری دیدی

ڈینگی بخار مچھروں سے پھیلنے والی عام بیماری ہے جس سے ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں۔

اس بیماری میں تیز بخار کے ساتھ فلو (flu) جیسی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔

البتہ زیادہ بیمار ہونے پر جریان خون اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت بھی ڈینگی سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے اور اسی وجہ سے بھارت نے پہلی ڈینگی ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق جاپانی کمپنی ٹاکیڈا کی تیار کردہ Qdenga ویکسین کے استعمال کی منظوری 21 جولائی کو دی گئی۔

بھارتی ادارے سینٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے 4 سے 60 سال کی عمر کے افراد کے لیے اس ویکسین کی منظوری دی۔

ویکسین کی منظوری سے قبل اس کے معیار، افادیت اور محفوظ ہونے کی آزمائش کی گئی تھی اور پھر منظوری دی گئی۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ویکسین سے 4 سے 60 سال کی عمر کے افراد کو ڈینگی جیسے سنگین مرض سے بچنے میں مدد ملے گی۔

یہ ویکسین 3 ماہ کے دوران 2 انجیکشن کے ذریعے استعمال کرائی جاتی ہے۔

جاپانی کمپنی نے اس کی تیاری کے لیے ایک بھارتی کمپنی بائیولوجیکل ای کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

یہ ویکسین ڈینگی کی چاروں اقسام کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے اور اب تک 42 ممالک میں اس کے استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔

دنیا بھر میں اس کی 2 کروڑ 40 لاکھ خوراکیں استعمال کی جاچکی ہیں اور اب تک کوئی خاص مضر اثرات بھی سامنے نہیں آئے۔

واضح رہے کہ بھارت میں 2021 سے اب تک ڈینگی کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 1500 اموات ہوئیں۔

بھارت کی جانب سے اپنی ڈینگی ویکسین کی تیاری پر بھی کام کیا جا رہا ہے جو کہ دنیا کی پہلی سنگل ڈوز ڈینگی ویکسین ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *