Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے۔

بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا اور  آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے، بلوچستان کی قیادت نے ہمیشہ ذاتی معاملات بالائے طاق رکھ کر وفاق کی حمایت کی، بلوچستان میں بسنے والوں نے پاکستان کی تخلیق میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 90 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں، کل مستونگ میں سیشن جج کو قتل کر دیا گیا، بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے جبکہ افغان رجیم دہشتگردوں کو روکنے میں بالکل ناکام رہی ہے، ہمسایہ ملک کو بھی سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ملک میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، ایک منظم سازش کے تحت دہشتگردی واپس آئی، دہشت گردی کا مقابلہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے، ملک کو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان کی ترقی کے دوڑ میں چاروں صوبوں کی یکساں کاوشیں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ دنوں میں عظیم کامیابیاں ملی ہیں، فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتکاری کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *