Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

سعودی اتحادی افواج کا یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثی فوجی ٹھکانوں پر حملہ

سعودی اتحادی افوا ج نے  یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حملے کی تصدیق کردی۔

سعودی اتحادی افوا ج کا کہنا ہے کہ یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،حوثیوں سے منسلک فوجی اہداف پر کارروائی کی۔

سعودی اتحادی افوا ج نے کہا ہے  کہ حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ نہیں بنایا گیا، تمام بندرگاہیں جہاز رانی کے لیے کھلی ہیں۔ 

سعودی اتحادی افوا ج کا کہنا ہے کہ یمن میں تباہ کیے گئے اہداف کا تعلق بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف خطرات سے نمٹنا تھا۔ حوثیوں کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو جواب دیا جائےگا۔

اس سے پہلے حوثی میڈیا نے حدیدہ اور یمن کے جزیرے کمران پر سعودی عرب کے حملوں کا دعویٰ کیا تھا ۔

یمن کے حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل المسیرہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر فضائی حملے کیے اور یمن کے کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی فضائی حملوں میں حدیدہ شہر میں واقع ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل یمن کی حوثی اکثریتی جماعت انصاراللہ نے سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا تھا ۔

انصاراللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نشانہ بنائے جانے والے سعودی آئل ٹینکرز نے گروپ کی جانب سے عائد کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

چھ روز قبل یمن کی حوثی تنظیم انصاراللہ نے سعودی عرب کی بحری ناکا بندی کا اعلان کیا تھا۔ترجمان انصار اللہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے خلاف بحری ناکا بندی کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر عائد کیے گئے محاصرے کے جواب میں کیا گیا ہے، یمن کے صنعا ائیرپورٹ کی بندش ناقابل قبول ہے، اس بندش کا جواب بندش سے دیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *