گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ہم بہت جلد صوبے بھر میں دیرپا امن اور استحکام قائم کریں گے۔ موجودہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات مجموعی صورتحال، عوامی تحفظ اور روزمرہ کی زندگی کیلئے مثبت نتائج برآمد کر رہے ہیں۔ گورنر مندوخیل اس بات پر زور دیا کہ تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی آئینی اور انتظامی ذمہ داری ہے۔ اس ضمن میں گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا، اہم قومی شاہراہوں اور تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو متحرک کیا جا رہا ہے۔ ان میں چمن سے کراچی، تفتان سے کوئٹہ، اور کوئٹہ سے جیکب آباد اور ژوب تک کے راستے شامل ہیں۔ صوبہ میں تمام قومی شاہراہیں تجارت، ٹرانسپورٹیشن، رابطے اور علاقائی انضمام کیلئے بہت اہم ہیں۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بدامنی اور عدم استحکام کا سب سے بڑا خمیازہ ہمارے صوبے کے اپنے عام لوگ ہی اٹھاتے ہیں۔ ہمیں خوب احساس ہے کہ اس وقت ہماری تاجر برادری، زمینداران اور چھوٹے کاروباری حضرات گوں ناگوں مسائل و مشکلات سے دو چار ہیں جو براہ راست صوبہ کی معیشت اور ترقی کو متاثر کرتے ہیں۔

Leave a Reply