Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے

جمعیت علماءاسلام کے ضلعی ترجمان حافظ علی محمد بڑیچ نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہاکہ دالبندین میں 48 سے 50 ڈگری کی ناقابلِ برداشت گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا مسلسل عذاب عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ کبھی “فالٹ” کا جھوٹا بہانہ، کبھی “مینٹیننس” کا ڈرامہ رچا کر کیسکو انتظامیہ نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ جب سے نیا ایس ڈی او آیا ہے تب سے دالبندین کی عوام سب سے زیادہ ذلیل ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف آسمان کو چھوتے ہوئے بجلی کے بل بھیجے جا رہے ہیں، دوسری طرف 24 گھنٹے میں 2 سے 3 گھنٹے بھی متواتر بجلی نصیب نہیں ہو رہی۔ صبح، دوپہر، عصر ان تینوں ٹائم بجلی نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ دالبندین ایک بارڈر کا علاقہ ہے جہاں پہلے ہی کاروبار تباہ ہے، امن و امان کے مسائل ہیں اور روزگار نہ ہونے کے برابر ہے۔ اب بجلی کی بندش نے تاجر برادری کی کمر توڑ دی ہے، دینی مدارس کے طلباءگرمی میں بے حال ہیں، سیکنڈ ٹائم کے طلباءکی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے اور گھروں میں بچے، بزرگ اور مریض بلبلا اٹھے ہیں۔ *منتخب نمائندے مکمل طور پر خاموش اور بے حس بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکام بالا اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس غفلت اور نااہلی کا نوٹس لیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *