Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کیا ناشتہ واقعی دن کی سب سے اہم غذا ہے؟ نئی تحقیق کے نتائج جانیں

اکثر ناشتے کو دن کی سب سے بہترین غذا قرار دیا جاتا ہے اور ایک نئی تحقیق کے نتائج نے اس کی تصدیق کی ہے۔

امریکا کی ٹیکساس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ واقعی دن کی اہم ترین غذا ہے کیونکہ اس سے لوگوں کو دن بھر متوازن غذا استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس تحقیق میں ایسے 128 نوجوان افراد کو شامل کیا گیا تھا جو اکثر ناشتہ نہیں کرتے تھے۔

ان کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ایک گروپ کو ان کے معمول کے مطابق ناشتے سے دور رکھا گیا، دوسرے گروپ کو روزانہ ناشتہ 15 گرام پروٹین کے ساتھ کرایا گیا جبکہ تیسرے گروپ کا ناشتہ 30 گرام پروٹین پر مشتمل تھا۔

اس کے بعد ان افراد کو کہا گیا کہ وہ دن بھر جو بھی کھانا چاہتے ہیں، کھا سکتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تینوں گروپس میں شامل افراد نے دن بھر میں لگ بھگ یکساں مقدار میں کیلوریز استعمال کی گئیں جو کہ اوسطاً 2300 کیلوریز تھیں۔

تحقیق کے مطابق مگر اہم بات یہ تھی کہ جو افراد ناشتہ کرتے تھے، وہ دن بھر میں فائبر، آئرن، زنک اور کولین کو زیادہ مقدار میں جزوبدن بناتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں جو افراد ناشتہ کرنے سے گریز کرتے تھے، وہ ناقص غذاؤں کا زیادہ انتخاب کرتے تھے اور صحت کے لیے مفید اجزا جیسے فائبر، آئرن اور زنک کو جسم کا حصہ نہیں بناتے تھے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتے میں زیادہ پروٹین استعمال کرنے والے افراد دن بھر میں 15 گرام پروٹین استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ پروٹین، آئرن اور کولین کو جزوبدن بناتے ہیں۔

اسی طرح ناشتہ کرنے والے دونوں گروپس دن بھر میں چینی سے بنی اشیا کا بھی کم استعمال کرتے تھے۔

دن بھر میں زیادہ چکنائی اور میٹھے پر مبنی غذاؤں کا استعمال کم کرنے سے متعدد دائمی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پیش کیے گئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *