Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ایران نے ثالثوں کے ذریعے کیے جانیوالے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کر دیں

ایران کے نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران نے ثالثوں کے ذریعے کیے جانیوالے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردی ہیں۔ 

اپنے بیان میں کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ ایران نے یہ اقدام امریکا کے بے جا مطالبات کے سبب کیا ہے۔ 

ایران کے نائب وزیرخارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ بات چیت اسلام آباد میں شروع ہوئی تھی، امریکا نے ایسا منصوبہ پیش کیا جس میں بے جا مطالبات تھے جس پر ایرانی وفد نے منصوبہ واضح طور پر مستردکردیا۔

غریب آبادی نے کہا کہ امریکا نے اعلان کیا تھا کہ اگر یہ منصوبہ مستردکردیا گیا تو مذاکرات کو ناکام سمجھا جائے گا اور امریکی وفد واپس چلا جائے گا، بات چیت کے آخر میں ہوا بھی یہی اور امریکی وفد بات چیت چھوڑ کر چلا گیا۔ 

غریب آبادی نے بتایا کہ ایرانی وفد نے نہ تو اس بات پر زور دیا اور نہ ہی درخواست کی کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور یہ نقطہ نظر اس بات کی مثال ہے کہ ایران باوقار انداز سے سفارتکاری کررہا ہے۔ 

ایران کے نائب وزیرخارجہ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے  کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کیے جانے کے بعد عمان میں بھی بات چیت ہوئی۔ عمانی وفد نے زور دیا کہ جہازوں کی آمدورفت کیلئے کھولا گیا جنوبی راستہ اس وقت تک کھلا رکھا جائے جب تک کہ ایران اور عمان کے درمیان کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں اور بعد میں یہ راستہ بند کردیا جائے مگر ایران نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا۔

غریب آبادی نے کہا کہ ایران نے واضح کیا کہ بات چیت کا نتیجہ خواہ کچھ بھی ہو، جنگ کے آغاز ہی سے ایران کی اصولی پالیسی واضح ہے اور وہ یہ کہ ایسی تجاویز قبول نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بند رکھنےکی پالیسی برقرار ہے اور یہ بھی ایران کی باوقار سفارتکاری کی دوسری مثال ہے۔  

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *