Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

صوبے بھر میں اشتہاری ،مجرموں ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق صوبے بھر میں اشتہاری ،مجرموں ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران گزشتہ تین ہفتوں میں 107 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لئے گئے ہیں۔ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر کوئٹہ سمیت صوبے کی ساتوں رینجز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس ر کھنے اور قانون پسند شہری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی مہم جاری ہے۔ہنیڈآوٹ کے مطابق جاری مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 83 ریوالور و پسٹل، 7 کلاشنکوف، 9 شارٹ گن/رائفل، 550 گولیاں اور کارتوس جبکہ 57 میگزین بھی برآمد کیے گئے۔ بلوچستان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 133 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 305 کلو 831 گرام چرس،9 کلو 370 گرام آئس شیشہ ،1 کلو200 گرام افیون، 45 گرام کرسٹل, 230 گرام ہیروئن اور 52 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔پریس ریلیز کے مطابق مہم کے دوران 56 اشتہاری، 249 مفرور اور مختلف جرائم میں ملوث 369 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ11 مغویوں کو بھی بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔پریس ریلیز کے مطابق 7 مسروقہ گاڑیاں، 25 موٹر سائیکلیں اور 8 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔ بلوچستان پولیس نے مختلف وارداتوں کے دوران چوری کی گئی 3 ہزار روپے کی نقدی رقم کے ساتھ 2.25 گرام سونا ،50 کاٹن ایرانی سگریٹ اور 96کلو 672پیکٹس گ±ٹکا بھی برآمد کر لی۔ پریس ریلیز کے مطابق دفعہ550اور دفعہ114 کی خلاف ورزی پر 3گاڑیاں اور 4 موٹر سائیکلیں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ 2701 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے۔ترجمان کے مطابق عوام اور پولیس کے مابین تعاون کی فروغ کے لئے پولیس اہلکاروں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام پر مبنی رویہ اپنانے جبکہ تھانوں کی سطح پر سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے و شفاف سطح پر کارروائی کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کے جرائم کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے دیگر صوبوں کی پولیس سے مدد اور گرفتار ملزمان کا ڈیٹا کا تبادلہ کا تسلسل بھی جاری ہے جبکہ دیگر صوبوں سے جرائم میں ملوث ملزمان کی باآسانی نکل و عمل کا تدارک بھی جاری ہے۔ جس کا مقصد ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا مختلف اضلاع اور ملک کے دیگر صوبوں آزادانہ نقل و حرکت کی روک تھام اور روپوشی کو ناممکن بنانا ہے۔ ترجمان کے مطابق عوام کے تحفظ کے لئے پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی اور قانونی عملداری کو قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
٭

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *