Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کالعدم کمیٹی نے لوگوں کے شناختی کارڈ لیے ہوئے ہیں، مظاہرین کے پاس اسنائپرگنز بھی ہیں: ترجمان آزادکشمیر پولیس

مظفر آباد: ترجمان آزاد کشمیر پولیس کا کہنا ہےکہ کالعدم کمیٹی نے لوگوں کے شناختی کارڈ لیے ہوئے ہیں، مظاہرین میں موجود لوگوں کے پاس  اسنائپرگنز  ہیں، کیسے سمجھا جائےکہ یہ لوگ پرامن ہیں۔

ایس ایس پی ریاض مغل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ جب آپ امن کی بات کرتے ہیں تو  پھر آپ کو ہتھیار لےکر نہیں نکلنا پڑتا، یہ لوگ یہ اسلحہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف  استعمال کرتے ہیں، یہ منصوبہ بندی کے تحت تمام دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

ترجمان آزادکشمیر پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے،گھروں سے کھانے کی چیزیں چھین لیتے ہیں،کہتے ہیں کہ یہ پرامن تھے تو پھر سفید جھنڈوں کے پیچھے اسلحہ کی تشریح کون کرے گا؟

ترجمان کا کہنا تھا کہ مظاہرین میں 70 فیصد جرائم پیشہ اور منشیات کے عادی لوگ ہیں، یہ اپنے ہی لوگوں کی گولیوں سے زخمی ہوتے ہیں اور الزام پولیس پر لگادیتے ہیں، کچھ لوگ جان بوجھ کر ایسی کارروائی کرکے اداروں پر الزام لگاتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ان کی فائرنگ سے ہمارا ایک سب انسپکٹر شہید ہوا، ایک اہلکار کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر ہے، دیگر کئی اہلکار زخمی ہیں، پولیس کے 174 اہلکار زخمی ہوئے، اس سے پہلے ہمارے تین پولیس اہلکاروں کو شہیدکیا گیا، ان سارے واقعات سےکیسے سمجھا جائےکہ یہ لوگ پرامن ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *