Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی: پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

بھارت نے زمبابوے کے خلاف 3میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں کئی اہم تبدیلیاں سامنے آئیں۔

صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ 819 پوائنٹس رکھنے والے ابھیشیک شرما تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے ایشان کشن 910 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے نوجوان بیٹر صائم ایوب 560 پوائنٹس کے ساتھ 41ویں، سابق کپتان بابر اعظم 555 پوائنٹس کے ساتھ 43ویں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 547 پوائنٹس کے ساتھ 45ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد 736 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان بدستور سرفہرست اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے محمد نواز 10 ویں، فاسٹ بولر سلمان مرزا ایک درجہ ترقی کے بعد 15ویں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *