Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

پاکستان میں موجود دنیا کی 12 ویں بلند چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیماؤں کے لاپتا ہونے کا خدشہ

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8,047 میٹر) پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں معروف نیپالی کوہ پیما نمس دائی اور پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی سمیت تقریباً 10 کوہ پیما کے لاپتا ہونے کا خدشہ ہے، تمام کوہ پیماؤں سے کئی گھنٹوں سے رابطہ منقطع ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برفانی تودہ جمعرات کو دوپہر کے وقت براڈ پیک پر کوہ پیماؤں کے ایک گروپ پر گرا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد سے تمام کوہ پیماؤں سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

الپائن کلب کے مطابق متاثرہ ٹیم میں نیپال کے 5 کوہ پیما شامل ہیں جن کی قیادت دنیا کے معروف کوہ پیما نمس دائی کر رہے تھے۔ 

ٹیم میں ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی، عمانی کوہ پیما نذیرہ، امریکی کوہ پیما میلوری گیس، چینی کوہ پیما مسٹر وانگ اور ایک دیگر غیر ملکی کوہ پیما بھی شامل ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے صدر میجر جنرل عرفان ارشداور کلب کی اعلیٰ قیادت فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے اعلیٰ حکومتی حکام اور متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

بیان کے مطابق موسم اور آپریشنل حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ہیلی کاپٹر اور دیگر دستیاب امدادی وسائل کو متحرک کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب براڈ پیک بیس کیمپ پر موجود ذرائع نے بھی فوری ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

الپائن کلب آف پاکستان نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ کلب نے لاپتا کوہ پیماؤں کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے سے متعلق مزید معلومات موصول ہوتے ہی جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ براڈ پیک سطح سمندر سے 8,047 میٹر بلند دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی ہے، جو قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں کے ٹو کے قریب واقع ہے اور دنیا بھر کے کوہ پیماوں کے لیے انتہائی دشوار چوٹیوں میں شمار کی جاتی ہے

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *