نیشنل پارٹی کے زیراہتمام پریس کلب کوئٹہ میں عظیم الشان گرینڈ شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں پنجگور سے تعلق رکھنے والےپیپلزپارٹی مکران ڈویڑن کے جنرل سیکریٹری آغا شاہ حسین ، بی این پی مینگل کے نائب صدر عبدالمجید، سابقہ رابطہ کمیٹی کے رکن شیراحمد رند، بی این پی مینگل کے پنچگور سے سابقہ امیدوار داد محمد، بی این پی عوامی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحید، پاکستان پیپلز پارٹی کے سعیداللہ، بی این پی عوامی سے حاجی ارشاد،اقبال غلام جان،شعیب احمد، علی بخش ،محبت خان، مرزا جمیل احمد، شبیر احمد ڈاکٹر محمد حنیف، اور سمیع اللہ نے بی این پی مینگل سے استعفی دیا،ان تمام سیاسی کارکنوں نے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کے سامنےبلوچستان کا مقدمہ رکھا ہے کہ اگر ہمارے تجویز کردہ نقاط پر عمل درامد کیا جاتا ہے توبلوچستان میں جو صورتحال ہے اس میں بہتری آسکتی ہے ، انہوں نے واضع کیا کہ بلوچستان کے عوام کا حق حاکمیت تسلیم کرکے انتخابات میں مداخلت بند کی جائے، لاپتہ افراد کا مسئلہ مستقل طورپر حل کرکے لوگوں کو لاپتہ کرنے اور مسخ شدہ لاشیں گرانے کا سلسلہ بند کیا جائے،ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سمیت ان کے ساتھیوں کو رہا کیا جاہے،طاقت کے استعمال سے گریز کرکے مائنڈ سیٹ اور دھمکی آمیز لہجے میں تبدیلی لائی جائے ، بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار دی جائے
بلوچستان کے عوام کا حق حاکمیت تسلیم کرتے ہوئے ووٹ کا حق دیا جائے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

Leave a Reply