Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

برطانیہ میں موجود ڈاکٹر روبوٹ کے ذریعے 1500 میل دور موجود مریض کا کامیاب آپریشن کرنے میں کامیاب

تصور کریں کہ ڈاکٹر لندن میں ہو اور مریض کراچی میں، آپریشن کرنا ہو تو پھر کیا ہوگا؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر جبرالٹر میں ایک مریض کی زندگی لندن میں موجود سرجن نے آپریشن کے ذریعے بچا لی۔

ایسا روبوٹ روبوٹیک سرجری کے ذریعے ممکن ہوا جس سے مثانے کے کینسر کے شکار 62 سالہ شخص کی زندگی کو بچا لیا گیا۔

جبرالٹر کے سینٹ برنارڈ اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں 4 بازؤں والا جدید روبوٹ اس مقصد کے لیے استعمال کیا گیا جس میں ایک 3 ڈی کیمرا نصب کیا گیا تھا۔

اس آپریشن کو 1500 میل دور لندن کے ضلع ہارلے اسٹریٹ میں موجود پروفیسر پروکر ڈسگپتا نے سپروائز کیا۔

وہ لندن کلینک روبوٹیک سینٹر آف ایکسیلینس کے سربراہ ہیں۔

انہوں نے لندن میں ایک کنسول کو استعمال کرتے ہوئے ٹویومائی روبوٹیک سسٹم کو ہدایت دیں جسے مائیکرو پورٹ نے تیار کیا ہے۔

روبوٹ نے پروفیسر پروکر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مثانے کو جسم سے نکال لیا۔

لندن میں موجود پروفیسر کی ہدایات 0.06 سیکنڈ میں جبرالٹر میں موجود روبوٹ تک پہنچ رہی تھیں اور مریض اب صحتیاب ہو رہا ہے۔

مریض نے بتایا کہ اگر یہ طریقہ کار استعمال نہ کیا جاتا تو اسے لندن جانا پڑتا اور وہاں اسپتالوں کی ویٹنگ لسٹ میں ہفتوں آپریشن کے لیے انتظار کرنا پڑتا۔

پروفیسر پروکر کے مطابق یہ ایک اہم سنگ میل ہے اور سب کچھ بہت اچھا رہا۔

لندن میں پروفیسر پروکر کا کنسول فائبر آپٹک سے منسلک تھا جبکہ بیک اپ کے طور پر 5 جی کنکشن کو تیار رکھا گیا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *