Daily Shujaat Quetta
April 11, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچےپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچے

امریکی افواج نے مبینہ طورپر ایران کے شہری علاقوں میں بارودی سرنگیں گرائیں: امریکی اخبار

امریکی اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں جنوبی ایران کے ایک رہائشی علاقے میں امریکی بارودی سرنگیں بکھری ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق تصاویر میں امریکی ساختہ BLU-91/B اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں دیکھی جا سکتی ہیں، جو ’گیٹر مائن اسکیٹرنگ سسٹم‘ کے تحت طیاروں سے گرائی جاتی ہیں۔ 

واشنگٹن پوسٹ کی درخواست پر ان تصاویر کا جائزہ لینے والے چار ماہرینِ کے مطابق اس نظام کا حامل واحد ملک امریکا ہے۔

یہ بارودی سرنگیں شیراز شہر سے تقریباً تین میل دور اس علاقے میں دیکھی گئیں جہاں ایرانی بیلسٹک میزائل تنصیبات موجود ہیں۔ 

امریکی فوج کی ایک رپورٹ کے مطابق ایسے نظام کے ذریعے ایک وقت میں درجنوں بارودی سرنگیں بکھیرنے والے ڈسپنسرز میں اینٹی ٹینک کے ساتھ ساتھ اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں بھی شامل ہو سکتی ہیں تاہم دستیاب تصاویر سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں بھی استعمال کی گئی ہیں یا نہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکی افواج کی جانب سے اس نوعیت کی اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں کا آخری استعمال 1991 کی خلیج جنگ میں ہوا تھا جبکہ اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں کا آخری معلوم استعمال 2002 میں افغانستان میں ہوا جب خصوصی دستوں نے ہیلی کاپٹر کے انتظار کے دوران انہیں استعمال کیا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں طویل عرصے سے اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں پر عالمی پابندی کا مطالبہ کرتی رہی ہیں کیونکہ یہ جنگ کے خاتمے کے برسوں بعد بھی شہریوں کو ہلاک، معذور یا نابینا کر سکتی ہیں

اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے دستخط شدہ میمو میں کہا گیا تھا کہ ان سرنگوں کے استعمال سے متعلق فیصلے کیس ٹو کیس بنیاد پر کیے جائیں گے اور شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *