Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

آئی پی ایل: ابھیشیک شرما پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بڑا جرمانہ

انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے آل راؤنڈر  ابھیشیک شرما آئی پی ایل میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشکل میں پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ کے دوران ابھیشیک شرما کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما نے آؤٹ ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں ناراضی کا اظہار کیا، جس پر انہیں میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بلیسنگ مزارابانی کی گیند پر ورون چکرورتی نے ابھیشیک کا کیچ پکڑا جس پر ابھیشیک نے کچھ دیر کریز پر رک کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اشارے کرتے ہوئے واپس پویلین لوٹ گئے۔

کرکٹر کا آؤٹ ہونا آن فیلڈ ریویو کے بعد کنفرم ہوا تھا تاہم وہ اس فیصلے سے مطمئن نظر نہیں آئے۔

آئی پی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  ہےکہ ابھیشیک نے آرٹیکل 2.3 کے تحت لیول 1 جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری کے فیصلے کو قبول کر لیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *