اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ہم خیال جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے فیصلہ کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس میں کیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہرنے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ہم خیال جماعتوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیرسٹر گوہرنے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں ایران کشیدگی کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آیا لیکن نائیجیریا میں قیمتیں ہم سے کم بڑھیں ، ہم ویتنام سے بھی آگے بڑھ گئے۔
اس کے علاوہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت نے چار سال میں معیشت کیلئے کچھ نہیں کیا ، پیٹرول قیمتیں کم کرنے کا اعلان وزیراعظم خود کرتے رہے اب اضافے کا اعلان بھی انہیں خود کرنا چاہیے تھا، وزیراعظم اب عوام کا سامنا نہیں کرسکتے۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پی ٹی آئی اراکین نے قومی اسمبلی اجلاس میں احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

Leave a Reply