امریکا ایران ثالثی کی کوششوں میں نمایاں پیش رفت نہيں ہوسکی ہے تاہم ثالثی کی کوششوں سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ اعتماد سازی کا پیکج بنوانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایسا پیکج بنوانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ٹرمپ کے الٹی میٹم کی مدت بڑھانے اور فریقین کی ملاقات میں مددگار ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق تینوں وزراء نے گزشتہ روز اس معاملے پر اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے فون پر بات کی تھی لیکن ایسے کسی پیکج پر پیش رفت نہ ہوسکی جو ٹرمپ کے الٹی میٹم کی مدت بڑھاسکے اور فریقین کی ملاقات میں مددگار ہوسکے۔
دوسری جانب امریکی اخبار سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ خاتمے کے لیےکوئی ٹائم لائن نہیں دے سکتے، ایران نے منگل کی شام تک آبنائے ہرمز نہ کھولی تو ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنائیں گے۔
امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تفصیل سے مذاکرات ہو رہے ہیں، منگل کو ختم ہونے والی میری ڈیڈ لائن سے پہلے معاہدہ ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply