Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران

صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی ہدایت پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHED) کی ٹیم نے آکرا ڈیم سے جیوانی جانے والی مین واٹر پائپ لائن میں پیدا ہونے والی لیکیج کو بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں مرمت کر دیا۔ صوبائی وزیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے PHED کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور نقص کی نشاندہی کے بعد مرمتی کام کا آغاز کیا۔ ٹیم نے مسلسل دو راتوں اور ایک مکمل دن انتھک محنت کرتے ہوئے شدید مشکلات کے باوجود لیکیج کو کامیابی سے دور کر دیا۔

حکام کے مطابق پائپ لائن کی بحالی کے بعد جیوانی، پشکان اور دیگر متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے اور معمول کے مطابق جاری ہے۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے بروقت کارروائی پر سیکریٹری PHED اور دیگر متعلقہ حکام و فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور ذمہ داری سے کام کرنے کی بدولت مسئلہ کم وقت میں حل ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی مجموعی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال محکمہ PHED نے کارکردگی کے لحاظ سے صوبے کے تمام محکموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جو اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مو¿ثر حکمت عملی کا ثبوت ہے۔ آکرا ڈیم کی حالیہ لیکیج کے معاملے میں بھی محکمہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 48 گھنٹوں کے اندر مرمتی کام مکمل کیا۔صوبائی وزیر نے آکرا ڈیم سے متعلق حالیہ ٹینڈرز کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تعمیر، دیکھ بھال اور آپریشنل امور طویل عرصے سے محکمہ PHED کے زیر انتظام ہیں، تاہم حال ہی میں اس کی اپ لفٹنگ کے ٹینڈرز ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو دیے گئے ہیں، جو ایک اہم سوال کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو متعلقہ فورمز پر اٹھایا جائے گا تاکہ ادارہ جاتی ہم آہنگی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *