Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

بلوچستان کو سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے،بلال خان کاکڑ

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT)کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے اگلا اہم مرکزہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان تبدیل ہو رہا ہے، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ(BBoIT) کے زیر اہتمام، چینی قونصل خانہ کراچی،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اور پاک چین اقتصادی تعاون کونسل کے اشتراک سے چینی قونصل خانہ کراچی میں ”بلوچستان پاکستان کے معاشی مستقبل کی سمت“کے عنوان سے سیمینارکے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل تھے۔ بلال خان کاکڑ نے پاکستان اور چین کے تجارتی اداروں کے درمیان روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان کو سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے۔ سیمینار سے خطاب میں چین کے قونصل جنرل ”یانگ یون ڈونگ“ نے پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر پاک چین اقتصادی تعاون کونسل PCECC))کے صدر بایزید کاسی نے پاکستان اور چین کے مضبوط معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے چیئرمین پالیسی ایڈوائزری بورڈ میاں زاہد حسین،پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر،پاک چین اقتصادی تعاون کونسل کے نائب صدر میر محمد امید بلوچ،سیکرٹری جنرل رائے لوو نے اپنے خیالات کا اظہار کیااور پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون کے مزید فروغ اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری جامع معاشی ترقی اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے واجد حبیب نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پر تفصیلی جائزہ پیش کیا، جس میں معدنیات، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تجارتی سہولیات کے شعبوں میں موجود امکانات کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے قدرتی حسن، کاروباری سہولت مرکز، اور معدنی وسائل پر مبنی معلوماتی دستاویزی فلمیں بھی پیش کی گئیں۔سیمینار میں رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علا¶الدین مری، کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدرحاجی ایوب مریانی سمیت سرکاری حکام، سفارت کاروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی،یہ تقریب بلوچستان کو بین الاقوامی سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے ایک اہم مرکز کے طور پر اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *