Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ہم کچے پھل کی طرح نوجوان کھلاڑیوں کو وقت سے پہلے کھلادیتے ہیں، حسن علی

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا کے بعد ٹیسٹ فاسٹ بولر حسن علی نے بھی شکوہ کیا ہےکہ  ہم کچے  پھل کی طرح نوجوان کھلاڑیوں کو  وقت  سے پہلے کھلا دیتے  ہیں، کھلاڑی  جس  وقت  میچور  ہوجائے  اسی وقت  موقع دیا  جائے۔

اتوار کی شام نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی نےکہا کہ ہم نوجوانوں کو کھلانے میں جلدی کردیتے ہیں۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ مجھے  بھی محمد رضوان بھائی کی طرح کرکٹ کے علاوہ کچھ نہیں  آتا،کرکٹ میں ہی نام بنانا اور کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں، میں ہروقت سیکھنےکی کوشش کرتا ہوں،کرکٹ میرا جنون ہے، تھوڑی خراب کارکردگی پر ریٹائرمنٹ کے سوالات ہوتے ہیں، اچھی کاکردگی دکھا کر کم بیک کروں گا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر دن اپنے آپ کو منوانا اور ثابت کرنا ہوتا ہے، میں ہر دن سیکھنےکی کوشش کرتا ہوں، مجھے جہاں موقع ملتا ہے میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، اس لیے میری  پی ایس ایل میں سب سے  زیادہ137 وکٹیں ہیں، میں کوشش کرتا ہوں کہ جہاں موقع  ملےکارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آؤں۔

حسن علی نے کہا کہ ہم نے لاہور میں تین میچ جیتنے کے بعد کراچی میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، یہاں چار میچ ہارے، سچ یہ ہےکہ ہم تینوں شعبوں میں اچھا نہیں کھیل رہے، صرف ڈیوڈ وارنر ہی پرانحصار نہیں کر رہے ہیں، یہ ٹیم کراچی کنگز کی ہے،  ڈیوڈ وارنر کی نہیں،  ہمارا ہر کھلاڑی میچ  ونر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز  دوبارہ شروع کروں گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *