Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

اسلام آباد: ایچ آئی وی مخصوص گروپس سے نکل کر عام آبادی میں پھیل رہا ہے، ماہرین صحت

اسلام آباد:  پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہوگئی۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی مخصوص گروپس سے نکل کرعام آبادی میں تیزی پھیل رہا ہے، پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ہے، پاکستان کے 79 فیصد افراد ایچ آئی وی سے لاعلم ہیں۔

سابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق بچوں میں بڑھتے کیسز  نظام صحت کی ناکامی ظاہر کرتے ہیں، ایچ آئی وی اب عام آبادی اور بچوں میں بھی پھیل رہا ہے۔

اسی حوالے سے ڈاکٹر قائد سعید نے کہا کہ غیر محفوظ انجیکشنز اور آلودہ خون پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں جبکہ ڈاکٹر رانا جواد اصغر کا کہنا تھا کہ  بار بار آؤٹ بریکس نظام صحت کی کمزوری ظاہر کرتے ہیں۔

ماہرین صحت نے یہ بھی کہا کہ بلڈ بینکوں کی نگرانی اور خون کی مکمل اسکریننگ یقینی بنائی جائے، اس کے ساتھ ہی غیر محفوظ انجیکشنز کے خاتمے اور انفیکشن کنٹرول کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے، اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ذرائع محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ایچ آئی وی مریضوں کے اعدادوشمار کا ڈیٹا نہیں ہے جبکہ بینظیر بھٹو اسپتال میں قائم ایچ آئی وی سینٹر بھی غیرفعال ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نےایچ آئی وی مریضوں کیلئےکوئی ڈاکٹر تعینات نہیں کیا، اور بینظیربھٹو اسپتال میں ایچ آئی وی سینٹر میں کوئی ڈاکٹر دستیاب نہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیش بورڈ کی خرابی کے باعث مریضوں کےاعدادوشمار جاری نہیں کیے جا سکے، اڈیالا جیل میں گزشتہ سال 148 ایچ آئی وی مریض رپورٹ ہوئے تھے۔

اس حوالے سے حکام محکمہ صحت نے کہا کہ  ایچ آئی وی مریضوں کے اعدادوشمار کل تک جاری کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *