Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بلوچستان پولیس کی تنخواہیں اور مراعات دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں،عبدالمجید بادینی

جعفرآباد میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ، پارلیمانی سیکریٹری انجنیئر عبدالمجید بادینی نے اعلیٰ پولیس حکام کے ہمراہ ایس ایس پی ہاو¿س کا افتتاح کر دیا ، پارلیمانی سیکریٹری انجنیئر عبدالمجید بادینی نے ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان اور ایس ایس پی کامران نواز پنجوتھا کے ہمراہ ایس ایس پی ہاو¿س کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب میں ڈی ایس پی صدورا خان لاشاری سمیت دیگر پولیس افسران اور معززین علاقہ بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری نے پولیس حکام کے ہمراہ ڈیرہ اللہ یار میں نئے قائم ہونے والے صدر تھانہ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجنیئر عبدالمجید بادینی نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں نہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس محدود وسائل کے باوجود بہادری سے فرائض سرانجام دے رہی ہے اور امن و امان کی بحالی میں مو¿ثر کردار ادا کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کی تنخواہیں اور مراعات دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں، اس معاملے کو اسمبلی فلور پر اٹھایا جائے گا اور وزیراعلیٰ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان نے کہا کہ پولیس میں حالیہ تبادلوں کا مقصد امن و امان کی بہتری ہے، کسی کو مشکلات میں ڈالنا نہیں انہوں نے بتایا کہ فیصلے کے تحت کانسٹیبلز نوے دن جبکہ اے ایس آئی سے انسپکٹر تک افسران چھ ماہ کے لیے اپنے ہوم ڈسٹرکٹ سے باہر تعینات ہوں گے ، حکام کے مطابق ان اقدامات سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *