Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ حقیقی معنوں میں عوامی جماعت ہے،میرعلی حسن زہری

ساکران کے علاقہ نصیر قلندرانی گوٹھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک شاندار اور تاریخی جلسہ منعقد ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے اپنی بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔جلسے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر اور صدر آصف علی زرداری کے ترجمان، سابق صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے خصوصی شرکت کی۔ ان کی آمد پر کارکنان اور عوام نے پرتپاک استقبال کیا، جس سے جلسہ گاہ کا ماحول جوش و خروش سے بھر گیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ساکران میں گزشتہ 40 برسوں میں وہ ترقیاتی کام نہیں ہو سکے جو صرف ایک سال کے اندر مکمل یا شروع کیے گئے ہیں۔
میر علی حسن زہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ساکران میں ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 10 اہم سڑکوں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے جبکہ کیڈٹ کالج کے قیام پر بھی کام جاری ہے اور ساکران کو تحصیل کا درجہ دلوانا ایک بڑا سنگ میل ہے۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران 26 کلومیٹر سے زائد سڑکیں مختلف گوٹھوں میں تعمیر کی جائیں گی، جبکہ 8 نئے پرائمری اور مڈل اسکول بھی بنائے جائیں گے۔ حسن پیر میں 7 اسکول مکمل کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کے لیے کچھ نہ کر سکے اور اب ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔میر علی حسن زہری نے واضع الفاظ میں کہا کہ ہم کام کرنے آئے ہیں، رکوانے نہیں۔ میر علی حسن زہری کا کہنا تھا کہ ساکران میں ہسپتال کا قیام، بجلی کے مسائل کا حل اور فیڈر کی علیحدگی بھی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف دیا جا سکے۔

میر علی حسن زہری نے مزید اعلان کیا کہ ساکران میں کیڈٹ کالج کے ساتھ ساتھ گرلز و بوائز ڈگری کالجز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ تعلیم کے مواقع بڑھائے جا سکیں۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ شفیق الرحمان مینگل نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جس سے خضدار سمیت پورے خطے میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔جلسے کے اختتام پر میر بحرام قلندرانی کی جانب سے میر علی حسن زہری کو روایتی بندوق کا تحفہ بھی پیش کیا گیا، جو اس تقریب کا ایک خاص اور یادگار لمحہ بن گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *