Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

بلوچستان میں عام آدمی پریشان ،مشکل میں اور زندگی اجیرن بن گئی ہے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ناخواندگی،غربت،بدعنوانی وبدامنی کی وجہ سے عام آدمی پریشان ،مشکل میں اور زندگی اجیرن بن گئی ہیں جماعت اسلامی خواتین وطالبات کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہرسطح پرکوشاں ہیں اس سلسلے میں جامعتہ المحصنات اہم کرداراداکررہے ہیں والدین وسرپرست بہنوں و بیٹیوں کو تعلیم دینے کیلئے اپناکرداراداکریں۔ تعلیم ہرمسلمان مردوعورت پرفرض ہے۔جامعتہ المحصنات سے فارغ طالبات بلوچستان بھر میں مزیدتعلیمی ادارے قائم کریں شمع سے شمع روشن کرکے بلوچستان کی بہنوں وبیٹیوں کوتعلیم دینے میں بھرپورکرداراداکریں۔حکومت ونجی شعبے کوتعلیم آسان اورایک کی پہنچ میں لانے کیلئے ہرسطح پرہرضلع میں یہ انقلابی کام کرناچاہیے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیرانتظام لڑکیوں کی عصری ودینی تعلیمی ادارے جامعتہ المحصنات گرلزڈگری کالج کے دورے کے دوران طالبات واساتزئے کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی ناظمہ شازیہ عبداللہ پرنسپل ثریا طارق اور نظمِ خواتین جماعت کی دیگر ذمہ داران و جامعة المحصنات کا اسٹاف سمیت جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانامحمد عارف دمڑ بھی موجود تھے۔ مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے علم کردار اور خواتین کےدینی تعلیم، شعور کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کی بنیاد ہیں اور ایک صالح، باکردار اور باعلم خاتون ہی ایک مضبوط اور بااخلاق نسل کی تربیت کر سکتی ہے۔ اگر خواتین اپنی دینی و اخلاقی ذمہ داریوں کو سمجھ کر ادا کریں تو معاشرہ خود بخود اصلاح کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔انہوں نے طالبات کو تلقین کی کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کردار، حیا،شعور اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنائیں تاکہ ایک مثالی اسلامی معاشرے کی تشکیل میں مو¿ثر کردار ادا کر سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *