Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

رکھنی تا بیکڑ روڈ کی تعمیر سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،بابرخان

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا ہے کہ رکھنی تا بیکڑ روڈ کی تعمیر سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے یہ بات رکھنی بیکڑ روڈ منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں چیف انجینئر سبی زون زبیر احمد کھوسہ چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ، ایس ای نصیر آباد سرکل محمد اکرم خواجہ خیل ایگزیکٹو انجینئر روڈز ڈیرہ بگٹی شمس الحق کنسلٹنٹس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران ایگزیکٹو انجینئر شمس الحق نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور محکمہ اس منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز سے متعلق بعض تکنیکی مسائل درپیش ہیں تاہم انہیں جلد حل کرکے کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے گی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منصوبے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ رکھنی کو ڈویڑنل ہیڈکوارٹر کا درجہ حاصل ہونے کے بعد بیکڑ اور اپر ڈیرہ بگٹی سے اس شاہراہ پر ٹریفک میں نمایاں اضافہ متوقع ہے لہٰذا سڑک کی بروقت اور معیاری تکمیل نہایت ضروری ہےانہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام تکنیکی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو ان کا کہنا تھا کہ یہ شاہراہ نہ صرف علاقائی رابطوں کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی سہولت میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *