Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

زہری قوم کی ترقی، خوشحالی اور روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے، امیر حمزہ خان زہری

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب زہری کی قیادت میں ضلع کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اقوام زہری کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے کوئٹہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور اپنے علاقائی مسائل سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری کی ہدایات اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اقوام زہری کو کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا۔

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ اقوام زہری کے افراد ان کے دل کے قریب ہیں اور کسی بھی جماعت سے تعلق رکھنے کے باوجود میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن زہری قوم کی ترقی، خوشحالی اور روزگار کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی قوم کی خدمت جاری رکھونگا ملاقات میں شریک وفد میں ماسٹر حبیب اللہ زہری، انجینئر جمیل احمد زہری، حفیظ زہری، سلمان نیچاری، محمد حسین زہری، انجینئر ساجد زہری اور عبدالروف زہری سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
٭

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *