Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

روزانہ دہی کھانے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو جوان رکھنا چاہتے ہیں؟ تو دہی کے استعمال کو عادت بنالیں۔

دہی میں لگ بھگ وہ تمام اجزا موجود ہوتے ہیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔

کیلشیئم سے ہڈیوں اور دانتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

اسی طرح دہی میں بی وٹامنز خاص طور پر وٹامن بی 12 اور وٹامن بی 2 کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ دونوں وٹامنز امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ دہی کے ایک کپ سے جسم کو روزانہ درکار فاسفورس کی 28 فیصد، میگنیشم کی 10 اور پوٹاشیم کی 12 فیصد مقدار مل جاتی ہے۔

یہ تینوں جسم کے متعدد افعال جیسے بلڈ پریشر، میٹابولزم اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

مگر دہی کی ایک خاص بات اس کی پروبائیوٹیکس خصوصیات ہیں۔

پروبائیوٹیکس معدے میں موجود بیکٹیریا کی غذا ثابت ہوتے ہیں اور ان بیکٹیریا کی جانب سے بنائے جانے والے مرکبات اعصاب سے دماغ تک سفر کرتے ہیں یا سگنل بھیجتے ہیں۔

امریکا کی اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیکس کیے مطابق دہی میں معدے کی صحت کے لیے مفید بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جن سے معدے میں ان کی تعداد کو بڑھانے یا مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

اکیڈمی نے بتایا کہ دہی دماغی صحت کے لیے بہترین ہوتا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے معدے میں صحت کے لیے مفید بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے، نیورو ٹرانسمیٹرز بننے کے عمل میں معاونت ملتی ہے، ورم گھٹتا ہے اور ایسے اجزا جسم کا حصہ بنتے ہیں جو دماغی افعال کو بہتر بناتے ہیں یا ان کو تحفظ فراہم کرتے ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *