Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بلوچستان کے میدانی اضلاع میںشدید گرمی کی لہر

hot temperature,Thermometer on yellow sky with sun shining in summer show higher Weather, concept global warming

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ میدانی اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ چند بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور گرد آلود ہواو¿ں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں پیر کو گرم اور خشک موسم برقرار رہا، جبکہ سبی، نصیرآباد ڈویژن، کیچ، گوادر اور لسبیلہ سمیت میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور لو چلتی رہی ۔

رپورٹ کے مطابق ژوب، شیرانی، بارکھان اور موسیٰ خیل میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے، جبکہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں براعظمی ہوائیں غالب ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں مغربی ہواوں کا سسٹم اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے باعث موسم میں یہ تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کہیں بھی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی، تاہم سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تربت 44.5، سبی 44 اور گوادر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، دھوپ سے بچاو¿ کے اقدامات کریں اور پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں، جبکہ کاشتکاروں کو بھی موسمی صورتحال کے مطابق فصلوں اور مویشیوں کی دیکھ بھال کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *