Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

میر سرفراز بگٹی بلوچستان کی تقدیر بدلنے کے مشن پر گامزن ہیں،میر عبید گورگیج

رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبید گورگیج نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کی تقدیر بدلنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور وہ اس مقصد کے حصول کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کی بہتری اور بلوچستان کی خوشحالی کیلئے جس انداز میں کام کر رہی ہے، ماضی کی حکومتوں میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میر عبید گورگیج نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے جیسے شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے، جس کے مثبت اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 44 کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی وزیر اعلیٰ خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ میر عبید گورگیج کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو موجودہ حکومت سے جو توقعات وابستہ ہیں، وہ ضرور پوری ہوں گی اور صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *