Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کوئٹہ شہر کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں اور سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیںڈی آئی جی پولیس کوئٹہ

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے کہا ہے کہ پولیس نے مختلف جرائم، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث عناصر اور اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی عمران شوکت نے بتایا کہ 4 جون کو پودگلی چوک کے قریب پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق شخص کی شناخت سفیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ڈی آئی جی کے مطابق واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تین پولیس اہلکاروں راز محمد، دلاور خان اور عدنان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یکم جون کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ ایگل اسکواڈ سٹی کے اہلکاروں نے آفتاب احمد اور فیضان عمران نامی نوجوانوں سے رشوت لی۔ شکایت کی تحقیقات کے بعد ایگل اسکواڈ اہلکاروں محب اللہ، عادل رشید اور تاج محمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا اور قانونی کارروائی جاری ہے۔عمران شوکت نے کہا کہ اسپیشل کرائم انویسٹی گیشن ونگ (ایس سی آئی ڈبلیو) نے اغواءبرائے تاوان کے ایک مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے مشرقی بائی پاس سے مغوی طفل مزمل احمد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، جبکہ کارروائی کے دوران ملزمہ مظلفہ دختر عبدالباقی کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں 23 افراد قتل ہوئے جن میں سے 21 واقعات ذاتی دشمنی کا نتیجہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کو مختلف نوعیت کے سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں اور سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عمران شوکت کے مطابق گزشتہ ماہ سے اب تک 150 تھریٹس موصول ہوچکی ہیں جبکہ دہشت گرد اپنے طریقہ واردات تبدیل کر رہے ہیں، جس کے پیش نظر پولیس اور سیکیورٹی ادارے مسلسل حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *